ادرک

Ginger


 ادرک

ہمارا آج کا موضوع بہت ہی زبردست ہے۔افادیت سے بھرپور اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عام استعمال کی چیز جو کہ گھر گھر میں میسر  ہے۔

دل کے دورے کیلئے مفید
• پیٹ کی گیس
کمر درد،دائمی جریان اور اعصابی کمزوری
• اللّہ کےنیک بندوں کیلئے جنت میں
• خون کی نالیوں میں جمی ہوئی چربی اتارنے کیلئے
• نزلہ زکام اور دمہ کیلئے

یہ بھی پڑھئے

•دل کے دورے کیلئے 
اگر کسی انسان کو اچانک دل کا دورہ پڑ جاۓ یا انجاٸنا کا درد (چھاتی کا درد) دل کا درد کہتے ہیں۔ وہ انسان ایک چھوٹا سا ٹکڑا ادرک کا منہ میں رکھ کر چبا لے  تو دل کا دورہ اور انجاٸنا کا درد اللہ کے فضل و کرم سے درست ہو جاتا ہے

اگر انجاٸنا کا درد شدت سے ہو تو ادرک، بڑی الاٸچی دار چینی، لونگ اور پودینہ کا قہوہ دینے سے یہ درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اگر کسی کے پیٹ میں گیس بھری رہتی ہو تو صبح صبح  نہار دودھ میں ادرک ڈال کر ابال لیں اور وہ دودھ پی لیں۔انشاءاللہ آپ کے پیٹ کی گیس کا مسٸلہ سمجھو حل ہو گیا۔
اگر آپ کو یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہو تو سونٹھ,اجواٸن دیسی والی اور ہلدی کو پیس کر کپڑے چھان لیں۔صبح نہار منہ اور رات کو نیم گرم پانی سے ایک ایک چمچ کھا لیں آپ کو اس بیماری سے مستقل نجات مل جاۓ گی۔

کمر درد،دائمی جریان اور اعصابی کمزوری

اگر آپ کو کمر کا درد جان نہ چھوڑ رہا ہو داٸمی جریان ہو اعصابی کمزوری نے ڈیرے ڈال رکھے ہوں تو سونٹھ,ہلدی,خار خسک(پکھڑا)اور کیکر گوند پیس کر کپڑ چھان کر کے تین ٹاٸم مختلف بدرقات سے کھا لیں تو اللہ کے فضل سے شفا مل جاۓ گی۔
اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں۔
Benefits of Ginger and Honey



,اللہ کے نیک بندوں کو جنت میں نہروں کا پانی ادرک کی خوشبو کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ادرک کھانے سے خون کی بند نالیاں کھل جاتی ہیں,ادرک خون کی نالیوں پرجمی ہوئی چربی کی تہیں اتار دیتا ہے۔یہ دل کے فعل کو مضبوط کر کے دورانِ خون میں سستی کی وجہ سےپیروں یا دوسرے مقامات پر جمع پانی کو نکال دیتا ہے۔ادرک کےساتھ فلفل سیاہ اور فلفل دراز ملا کر کھانے سے بدہضمی،تبخیر معدہ،قولنج،قے،کھانسی،زکام،نزلہ اور دمہ میں بڑی کامیابی سے دیا جاتا ہے۔بدہضمی اور بھوک میں کمی کیلئے ادرک اور لیموں کے ہم وزن اس میں لاہوری نمک ملا کر کھانے سے پہلے دیا جاتا ہے۔ادرک کے ساتھ نمک ملا کر اگر کھانے سے پہلے کھایا جاۓ تو یہ زبان سے میل اتارتا اور گلے کو صاف کرتا ہے۔ادرک چبانے سے گلے میں لعاب پیدا ہوتا ہے,10 گرام ادرک کا پانی کو سات تولہ گاۓ کے دودھ میں ملا کر اتنا پکایا جاۓ کہ یہ آدھا رہ جاۓ اس میں چینی ملا کر رات سوتے وقت دینا دماغی بوجھ کو کم کرنے میں کافی مفید ہے۔
Ginger and mint tea

ادرک کا جوشاندہ

ادرک کا جوشاندہ


ادرک کا جوشاندہ اور سونٹھ کا سفوف سوڈا بائی کارب کے ہمراہ دینے سے جوڑوں کی سوزش اور گنٹھیا ٹھیک ہو جاتے ہیں۔وجع المفاصل میں ایک تولہ ادرک کو 24 تولہ پانی میں خوب جوش دے کر جوشاندہ مریض کو پلاٸیں بستر پر لٹا کر اوپر رضاٸ دیں تاکہ خوب پسینہ آۓ۔

کچھ ایسے مریضوں کو جن کو جگر کی خرابی کی وجہ سے پیٹ میں پانی پڑ گیا تھا انہیں ادرک کا تازہ پانی نکال کر پلایا گیا ان کو بار بار پیشاب آیا اور چند دنوں میں پیٹ کا پانی ختم ہو گیا
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہے کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے.اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم جب کوئ مسلم ہوتا تو اس سے اس بات پر بیعت لیتے کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے۔

Post a Comment

0 Comments