محترمہ فاطمہ جناح کے کردار میں اداکارہ سجل علی

Actress Sajal Ali in the role of Ms. Fatima Jinnah


محترمہ فاطمہ جناح کے کردار میں اداکارہ سجل علی

 محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کیلئے ایکٹرس سجل علی کا انتخاب کیوں کیا گیا؟


دراصل محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کے لیے ایک ایسی ایکٹرس کی تلاش تھی جو ان کے چہرے سے ملتا جلتا نہ بھی ہو لیکن ایک اچھی فنکارہ ہو: دانیال خان


مادرِ ملت فاطمہ جناح پر بننے والی اس ویب سیریز میں ان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کی ترجمانی کی گئی ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر سجل کی ایک تصویر بھی منظرِ عام پر آئی جس پر انٹرنیٹ صارفین کی رائے مختلف تھی۔


 بعض لوگوں نے اس اداکارہ کی ایکٹنگ کو دیکھتے ہوئے انہیں اس سیریز کیلئے بہترین آپشن قرار دیا جب کہ بعض لوگوں نے سوال اٹھایا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کے لیے سجل علی کی مطابقت موزوں نہیں ہے اور ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔


جیو ڈیجیٹل نے اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال خان سے اس حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی جنہوں نے بتایا کہ دراصل محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کے لیے ایک ایسی ایکٹرس کی تلاش تھی جو ان کے چہرے سے ملتا جلتا نہ بھی ہو لیکن ایک اچھا فنکار ہو۔


ؓمزید انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی بنا رہے ہیں، صرف آڈیئنس کے لیے بنا رہے ہیں، اس پہ ان کا حق ہے کہ وہ اس پر تنقید کریں، ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی ویب سیریز پاکستان میں شاید پہلی بار بنائی جارہی ہے، اس لیے ہم نے ایسے آرٹسٹ چنے جو کرداروں میں ڈوبنے اور ان کو نبھانے کا فن جانتے ہیں اور محترمہ فاطمہ جناح کا کردار کر سکتے ہیں۔

"مادرِ ملت"کے کردار کے اداکار

دانیال خان کا کہنا تھا کہ اس ویب سیریز کا 14 منٹ پر مشتمل پرولوگ جب سے ریلیز کیا گیا ہے انہیں بہت ہی مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے، وہ سوشل میڈیا کے صارفین اور آڈینس سے حوصلہ افزائی کی امید رکھتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ سجل علی، سندس فرحان اور سمعیہ ممتاز کے کام کو وقت دیا جائے اور دیکھا جائے کہ کس طرح ان تینوں کی محنت نے مادرِ ملت(فاطمہ جناح) کے کردار کو نکھارا ہے۔


فاطمہ جناح پر ویب سیریز بنانے کا خیال


مادرِ ملت فاطمہ جناح پر ویب سیریز بنانے کا خیال کیسے آیا ؟

دانیال خان نے بتایا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے تقریبًا 75 سال ہوگئے ہیں اور ہماری تاریخ میں بہت اچھے لیڈر گزرے ہیں، محمد علی جناح، ڈاکٹراقبال اور سر سید احمد خان کو سب ہی نے پڑھا ہے اوران کے خیالات والے پاکستان کو دیکھا بھی ہے کیونکہ دنیا بھر میں بھی خواتین کی نمائندگی دیکھی جارہی ہے اس لیے ہم پاکستان کو خواتین کے نظریے سے دکھانا چاہتے تھے، اس کے لیےمحترمہ فاطمہ جناح سے بہتر کون ہوسکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جب میں نے آزادی سے پہلے، بعد میں اور اس دوران مادر ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد پر مبنی زندگی کے پہلوؤں پہ غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ ان کی کہانی تو زمانے کو سنائی جانی چاہیے۔


مادر ملت فاطمہ جناح پر بائیوگرافی بنانا کتنا چیلنجنگ تھا؟


دانیال خان کا کہنا تھا کہ ہم ویسے تو فاطمہ جناح کو پڑھتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی کیسے گزاری اور کس طرح کے حالات اور ماحول میں اپنی جدوجہد کا سفر جاری رکھا اس کے ساتھ کیا کیا قربانیاں دیں، ان موضوعات پر زیادہ ریسرچ ورک نہیں ملتا، ہم ایسا کانٹینٹ لانا چاہتے تھے جو ریسرچ پر مبنی ہو اس کے لیے ہم نے رضا پیر جیسے تاریخ دان سمیت پاک و ہند کی تاریخ پہ نظر رکھنے والے تاریخ دانوں سے رابطہ کیا جو ہمیں محترمہ فاطمہ جناح اور ان کے ارد گرد کے لوگوں کے بارے میں بتا سکیں، یہ کام چیلنجنگ تو نہیں ہے البتہ مزیدار ضرور تھا۔


دانیال نے کہا کہ بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ آرٹسٹ ہمیں بتائیں کہ وہ کس کردار اور کس سین کو کیسے کرنا چاہتے ہیں اور کس انداز سے کرنا چاہتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ ہم انہیں بتائیں۔


دوسری جانب سندس فرحان صاحبہ مادر ملت کی زندگی کا وہ حصہ پرفارم کررہی ہیں جس میں انہوں نے اپنے لیڈر بھائی قائداعظم کو سپورٹ کرتے ہوئے پاکستان کی جدوجہد آزادی کا آغاز کیا۔


علاوہ ازیں اداکارہ نے جیو ڈیجیٹل سے کی گئی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ محترمہ فاطمہ جناح کا کردار کرنا آسان نہیں تھا، مادر ملت کا کردار نبھانے کے لیے ہسٹری آرکائیوز میں ان کی جتنی تصویریں اور تقریریں ملیں ان سے اس کردار کو کرنے میں مدد ملی، ان چیزوں کو اسٹڈی کرتے ہوئے یہ کردار نبھایا گیا ہے۔


 انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کو پرموٹ کرنا چاہیے، قائد اعظم محمد علی جناح پر تو بہت کچھ بنایا گیا ہے لیکن مادرِ ملت فاطمہ جناح پر اس سے پہلے ایسی سیریز کبھی نہیں بنائی گئی۔


مادرملت ویب سریز کے سیزن اور اقساط


مادرِ ملت فاطمہ جناح پر بنائی جانے والی ویب سیریز 3 سیزنز پر مشتمل ہے ، جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائے گی جبکہ ہر سیزن میں 15 قسطیں ہیں۔


 ویب سیریز کی کاسٹ میں سجل علی، سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان شامل ہیں جب کہ ایگزیکٹو پروڈیوسر معظم مجید ہیں ، ویب سیریز کا 14 منٹ پر مشتمل پرولوگ ریلیز کردیا گیا

Post a Comment

0 Comments